ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل تعلقہ کے منڈلی میں مورکے قتل کا شبہ : فاریسٹ افسران جانچ میں مصروف

بھٹکل تعلقہ کے منڈلی میں مورکے قتل کا شبہ : فاریسٹ افسران جانچ میں مصروف

Tue, 09 Jul 2019 20:53:55    S.O. News Service

بھٹکل:9؍جولائی  (ایس اؤ نیوز) تعلقہ کے منڈلی پہاڑی علاقے میں مور کے پروں کو پھینکنے کا پتہ لگنے کے بعد شبہ ظاہر کیا جارہاہے کہ یہاں مور کو مارا گیاہے۔

 منگل کی صبح تفریح کے لئے نکلے لوگوں نے منڈلی چرچ کے قریبی علاقہ میں  مورکے پروں کو دیکھ کر محکمہ جنگلات کو  اطلاع دی اور شبہ ظاہر کیا کہ  کسی نے مور  کا گوشت کھانے کے لئے یہ کارستانی انجام دی ہوگی۔ موصولہ اطلاع کے مطابق پاس کے پہاڑی علاقوں میں بڑی تعداد میں مور پائے جاتے ہیں۔ حالیہ برسوں میں مور اپنی غذا کے لئے شہر کا رخ کرنےکی وجہ سے شرپسند عناصر اس کرتوت کو انجام دینے کی بات کہی جارہی ہے۔

 معاملے کو لےکر فاریسٹ افسران جانچ شروع کردی ہے۔ اس سلسلےمیں اے سی ایف بال چندر نے کہاکہ قومی پرندے مور کا قتل سنگین جرم ہے۔ معاملے کی مکمل تفتیش کی جائے گی اور  اگر قتل ثابت ہوتاہے تو قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

9july5.jpg


Share: